انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز جبالیہ مہاجر کیمپ پر شدید بمباری کی گئی، اسرائیل کی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں شہری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مذموم اقدامات کو نہ کبھی معاف کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بھلایا جا سکتا ہے، دنیا فلسطینی عوام کے قتل عام کو روکنے کے لیے اب عملی اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔