اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انوار الحق کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس برہم ہوگئے۔
چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوگئے، انہوں نے 52 کے ایوان میں 48 ووٹ حاصل کیے جس کے بعد انہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ ملا۔
اپنوں نے ہی بجلیاں گرا دیں ،چوہدری انوارالحق بلا مقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے چوہدری انوار الحق کے بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انوار حق کہتے تھے کہ وہ پارٹی بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔ خان کو کچھ اور آزاد کشمیر اسٹیبلشمنٹ کو کچھ اور کہا گیا۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چوہدری انو ار نے کہا کہ میں فارورڈ بلاک کی شکل میں آ رہا ہوں، عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے کسی کو نامزد نہیں کیا، پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دوپہر 12:40 سے 12:55 تک کا وقت دیا گیا تھا۔
سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے جس کے بعد سپیکر انور حق بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو گئے