اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کو صوبائی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کرلی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کے سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت گورنر تحلیل شدہ اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ دونوں گورنرز نے تاحال انتخابات کی تاریخ نہیں دی، دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے، لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا گورنر پنجاب الیکشن کمیشن حکام سے سے مشاورت کی، گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا اپیل دائر کر رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار نہیں ہے پہلے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے دفتر کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن صدر کو اس مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا۔