وفاقی کابینہ میں موجود جانبدار اراکین کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے،الیکشن کمیشن کودرخواست

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ احد چیمہ فواد حسن فواد اور وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ یہ لوگ نگراں حکومت میں ہیں اس لیے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، اگر حکومت شفاف انتخابات چاہتی ہے تو ان لوگوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔
اسی تاریخ کو الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین کے خلاف کچھ درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کاز لسٹ کے مطابق ایک درخواست میں عمران خان کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک اور درخواست میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کے خلاف ضروری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اب بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈز وصول کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور درخواست محمد عون ثقلین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، یہ درخواست بھی ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
محمد عون ثقلین نے الیکشن کمیشن میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 215 (4) اور قانون کی دیگر تمام شقوں کے تحت درخواست دائر کی ہے جو پی ٹی آئی کو انتخابی نشان حاصل کرنے سے نااہل قرار دیتی ہیں۔
توہین عدالت کیس میں فواد چوہدری کی ذاتی حاضری اور شوکاز نوٹس کے جواب کے لیے اسی روز ایک اور کیس کی سماعت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca