آج یکم جنوری سے 3 جنوری تک اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں. سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ راشد احمد بھی آج اپیل دائر کریں گے
ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلیں وصول کرنے کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے.
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلوں کے اجراء نہ ہونے کی وجہ سے اپیلوں میں تاخیر کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے جبکہ ہائی کورٹ کے ٹربیونلز 10 جنوری تک تمام اپیلوں کا فیصلہ کریں گے.
ضلع راولپنڈی کی 7 میں سے 66 قومی نشستوں اور 14 صوبائی نشستوں کے 149 کاغذات مسترد کر د ئیے گئے.
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق میاں خرم رسول آج اپیل دائر کریں گے.
جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل اپیلوں کی سماعت کرے گا.
57