اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا۔
خصوصی بنچ جمعرات 9 فروری کو اس کیس سے متعلق 8 اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
آصف زرداری، پانچوں ملزمان، مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کیے گئے۔ پرویز مشرف کی موت کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔
پرویز مشرف اس کیس میں ملزم ہیں اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری زیر التواء ہیں۔
مقدمے میں تین ملزمان اعتزاز، شیر زمان اور حسنین شامل ہیں جو خود پیش ہوں گے جبکہ ایک ملزم عبدالرشید تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہے اور پانچواں ملزم رفاقت لاپتہ ہے۔
دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17 سال قید اور 10,100,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔