خصوصی عدالت قائم،شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں پیشی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت قائم کی گئی جس میں شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں پیش کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو خصوصی عدالت کا جج مقرر کردیا گیا ہے جو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرے گی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت ملک بھر میں صرف ایک عدالت قائم کی گئی ہے جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ان کیمرہ کارروائی ہوگی۔

ادھر آج عدالت میں پہلے کیس کی سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے خلاف ان کیمرہ سماعت کی، اس دوران کمرہ عدالت میں موجود غیر متعلقہ افراد کو باہر  نکال دیا گیا، عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کا تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کرلیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com