پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 6 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں جیف کرو میچ ریفری ، کرس براؤن اور ایڈرین اسٹاک فیلڈ امپائرہونگے
اینڈریو پائی کرافٹ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں میچ ریفری کے فرائض بھی سرانجام دیں ۔اسلا م آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ میں امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 6 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں جیف کرو میچ ریفری ہوں گے جب کہ کرس براؤن اور ایڈرین اسٹاک فیلڈ امپائر اور راڈ ٹکر ٹی وی امپائر ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں اینڈریو پائی کرافٹ میچ ریفری، کرس گیفین اور ایلکس وارف فیلڈ امپائر ہوں گے۔اینڈریو پائی کرافٹ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں میچ ریفری کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔
رچرڈ ایلنگ ورتھ اور موریس ایراسمس فیلڈ، رچرڈ کیٹلبرو پاک بھارت میچ میں ٹی وی امپائر ہوں گے۔اس کے علاوہ پاک آسٹریلیا گروپ میچ میں رچی رچرڈسن ریفری ہوں گے، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچی رچرڈسن پاک افغانستان میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔پال ریفل، راڈ ٹکر اور کرس گیفانے پاک افغانستان میچ کے لیے آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں رچرڈسن کے ساتھ ساتھ پال رافیل، ایلکس وارف اور ایلنگورتھ آفیشلز میں شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں نتن مینن اور رچرڈ کیٹلبرو فیلڈ امپائرز، اینڈریو پائی کرافٹ ریفری ہوں گے۔پاک نیوزی لینڈ آفیشلز کی ٹیم میں رچی رچرڈسن، پال ولسن، کیٹلبرو اور ایلنگ ورتھ شامل ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت کے جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے جبکہ پال ولسن اور راڈ ٹکر میچ ریفری ہوں گے۔پاکستان کے احسن رضا ورلڈ کپ کے 12 میچز میں میچ آفیشلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔