اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی 14 روزہ تعطیل کی منظوری دے دی گئی۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے 14 دن کی چھٹی مانگی تھی
جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس کنور شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد فیصل شاہکار نے بطور آئی جی پنجاب اپنی خدمات جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے 8 نومبر کو آئی جی پنجاب کی تقرری کے لیے مرکز کو تین نام تجویز کیے تھے، جو نام وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ان میں فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔