24 ارکان اسمبلی کی جانب سے ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی منظوری جمہوریت نہیں مجبوری ہے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 ارکان اسمبلی کی جانب سے ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی منظوری جمہوریت نہیں مجبوری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم کے لانچنگ پیڈ کو ابھی ہوا میں نہیں چھوڑا جاسکا کیونکہ ابھی اس میں ایندھن مکمل نہیں بھرا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ نگران حکومت ان کی قائم مقام حکومت ہو، لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ 24 رکنی اسمبلی سے ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی منظوری جمہوریت نہیں مجبوری ہے۔ یکم اگست سے سیاست فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی، ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے، عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے، عدلیہ کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نہ صرف چادر اور دیوار کو تباہ کیا گیا بلکہ بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی گھروں سے اٹھا کر غائب کیا گیا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ لیکن وقت آنے پر یہ حکومت سود کے ساتھ واپس کرے گی

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے جتنے بھی نام مارکیٹ میں آرہے ہیں وہ مراحل میں رہ جائیں گے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن میں بھی جا سکتا ہے، نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے اپنے امیدوار کا نام لیکر لندن روانہ ہو گئے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے تمام کیسز ختم کر دیے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آئین، قانون اور عدلیہ کے فیصلے کو نہیں مانا اور جس تیزی سے نگران حکومت کے اختیارات میں آئین کے برعکس ترمیم کی گئی اس سے عوام کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ جو حکومت 50 گاڑیوں کے پروٹوکول کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی وہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے کیسے جائے گی؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com