169
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 2022-23 کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہے۔
نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے مہینوں کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی تھی۔
اس سے قبل صارفین سے جون 2023 تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اوسطاً 47 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے تھے۔
اس فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا جبکہ اس کا اطلاق الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔