226
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کی نگرا ن حکومت نے ہائی کورٹ کے گیارہ ججوں کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی منظوری دے دی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کی نگرا ن حکومت نے ہائی کورٹ کے گیارہ ججوں کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی منظوری دے دی۔
ہائی کورٹ کے ججز کو د ئیے گئے قرضے بلاسود ہوں گے، ججز یہ قرضے 12 سال کے اندر اندر سود کا ایک روپیہ ادا کیے بغیر ادا کریں گے، ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 3 سال کے لیے 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرضے دیئے جائیں گے
کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ایجنڈا نمبر 17 نمبر 18 اور 19 میں 11 ججز کو رقم دینے سے متعلق ہے، ان ججوں کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے
سرکاری افسران کو بلاسود قرضوں کی ایسی مثال پہلے نہیں ملتی۔ بلاسود قرضے لینے والے ججوں میں جسٹس رسول حسن سید، جسٹس شکیل احمد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس رسول حسن سید، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس عابد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ حکومت انور حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس راحیل کامران، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس صفدر سلیم شاہد اور جسٹس محمد رضا قریشی شامل ہیں۔