اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (ای سی این سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 110 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دی۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کورنگی اور ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، منصوبوں پر 18 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وفاقی حکومت نے بجٹ میں کراچی کے کے فور پراجیکٹ کے لیے 17 ارب سے زائد کی رقم مختص کی تھی۔
کورنگی اور ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 18 ارب 80 کروڑ روپے سے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر تبدیل کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کراچی منصوبے کے لیے 16 ارب 70 کروڑ روپے کا قرضہ دے گا۔
وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں قومی سطح پر زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی
چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد کو بھی پلان میں شامل کیا گیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل کی آؤٹ سورسنگ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں ماحولیات اور دیہی ترقی کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔