اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی بجلی کی قیمت میں4 روپے 46 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی گئی، کسانوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔
نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لیے بھجوا دیا اور کہا کہ سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔