216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی کابینہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بلوچستان میں فوج اور پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی، بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کی ریکوزیشن بھیجی تھی، پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے تعینات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فوج کی تعیناتی کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی، وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔کابینہ نے پنجاب بھر میں رینجرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔
پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی مدد مانگی تھی، کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔