ا ردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ سے قبل ملک بھر میں سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے لیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔ سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت داخلہ میں ایک مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر پاک فوج سول حکومت کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج پہلے ہی امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔