اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان المبارک میں غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت منظوری دے دی۔
رمضان المبار ک میں پہلے مرحلے میں پنجاب کے غریب ترین افراد کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
رمضان سے قبل ذخیر انداوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ، وزیر اعظم کا ضلعی انتظامیہ کو حکم
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت پنجاب میں مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری خوراک اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور فنانس سیکرٹری مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج پر بریفنگ دی۔اجلاس میں رمضان پیکج کے تحت غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی
مزید پڑھیں
پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟؟
وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کر لیا گیا، پہلے مرحلے میں پنجاب کے غریب ترین افراد کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے غریب خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، غریب عوام کو رمضان پیکج دینے کے لیے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔