اے پی ایس واقعہ نے سبق دیا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیرہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس نے سبق سکھایا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

سانحہ اے پی ایس کی 10ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دس سال گزر گئے لیکن زخم ابھی تازہ ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کی سیاہ صبح ہر پاکستانی کے دل میں نقش ہے۔ دہشت گردوں نے 147 معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کو بے دردی سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ علم کی روشنی سے اس ملک کے مستقبل کو روشن کرنے کے خواہشمند نوجوان طلباء ظلم کا نشانہ بنے۔ 16 دسمبر کا سانحہ نہ صرف سکول پر حملہ تھا بلکہ انسانیت، تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پر بھی حملہ تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اے پی ایس کے شہداء ہماری قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کے والدین اور اہل خانہ کا حوصلہ اور صبر قابل تحسین ہے، سانحہ اے پی ایس کے 147 شہداء کا خواب ایک بہتر پاکستان تھا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔