اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا جسے محفوظ علاقہ قرار دیا گیا اور بے گھر فلسطینیوں پر 2000 پاؤنڈ وزنی بم گرائے۔عرب میڈیا کے مطابق بم دھماکے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، شہداء کی باقیات طاقتور بموں کے استعمال سے پگھل گئیں، درجنوں خیموں کو آگ لگا دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم گرنے کی جگہوں پر 30 سے 50 فٹ گہرے گڑھے بنائے گئے تھے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک گزشتہ 11 ماہ سے جاری حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 41،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔جنوبی لبنان میں ایک موٹر سائیکل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن شہید ہو گیا۔