ماہرین آثار قدیمہ نے 4000 سال پرانا قصبہ دریافت کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جریدے PLOS One میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس قصبے کا نام النطاہ رکھا گیا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ 4،400 سال پہلے آباد تھا اور اس کی آبادی 500 افراد پر مشتمل تھی۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ قصبہ ہزاروں سالوں سے غیر آباد ہے لیکن اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔یہ قصبہ 3.7 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا تھا جس میں 2 اہم علاقے تھے۔محققین نے 14.5 کلومیٹر لمبی قدیم دیوار کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس شہر کو دریافت کیا۔

ماہرین آثار قدیمہ نے کہا کہ یہ ایک اہم دریافت ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس خطے میں متعدد تہذیبیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہزاروں سال پہلے اس خطے کے لوگوں نے خانہ بدوش طرز زندگی کو چھوڑ کر شہری طرز زندگی اپنانا شروع کیا تھا لیکن یہ عمل بہت آہستہ آہستہ آگے بڑھا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ قصبہ 2400 قبل مسیح میں قائم ہوا تھا اور کم از کم 1500 قبل مسیح تک زندہ رہا۔اس قصبے کے مکانات چھوٹی گلیوں سے جڑے ہوئے تھے اور یہ وہ دور تھا جب اس علاقے میں خانہ بدوش قبائل آباد تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca