اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ارجنٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے، جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، بینچ پر بیٹھ کر رو پڑے لیکن ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی غم جشن میں بدل گیا۔اتوار کو میامی گارڈنز میں ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان کوپا امریکہ کا فائنل انتہائی دلچسپ رہا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے کئی حملے کیے لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کے کپتان میسی انجری کا شکار ہوئے، آنکھوں میں آنسو لیے میدان سے باہر نکلے، لیکن بینچ پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گر گئے۔فائنل میچ میں مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی، پھر اضافی وقت شروع ہوا اور 112ویں منٹ میں ارجنٹائن کے لیوٹرو مارٹنز نے ایک گول کر دیا جو فائنل کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ ارجنٹائن نے کوپا امریکہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، یہ ارجنٹائن کا ریکارڈ 16 واں ٹائٹل ہے۔اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور ان کی ٹیم ارجنٹائن نے لگاتار تیسرا بڑا ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔