91
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس کی سماعت ہوئی سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت بطور معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔
معاون وکیل نے کہا کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔