صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار، عارف علوی کل الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفٰی، شیخ رشید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئینی طور پر عارف علوی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے، صدر مملکت کل الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان سے ملنے لاہور آیا ہوں، وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمران خان نے چاہا تو پہلی گرفتاری میں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل کر عزت نہیں کمائی، صوبوں اور مرکز میں انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، ملکی سیاست کا فیصلہ 30 اپریل تک ہوجائے گا،  کوئی بڑا حادثہ ہوا تو مجھے ذمہ دار نہ کہا جائے میں چوروں اور ڈاکوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، وہ مجھے کراچی لے جانا چاہتے ہیں، میں شیخ رشید ہوں ارشد شریف نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں، ہمت کر کے کہہ دیں کہ یہ آپ کی نہیں تو حکومت کس کی ہے؟ کوئی انہیں 5 روپے دینے کو تیار نہیں، وہ زبردستی ترکی جاتے ہیں، آئی ایم ایف ان سے مطمئن نہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ چور ہیں، جہاں چاہو جائو تمہاری سیاست کو تباہ کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اداروں کا امیج بہتر کرنا چاہتا ہوں، میں اپنا آدھا سامان لے کر جیل سے نکلا، مجھے دو کمبل دینے پر میں فوجیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 16 دن میرے ساتھ جو ہوا میں نے معاف کیا، اللہ پاکستان کا بھلا کر ے سپریم کورٹ ملک  بچا سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com