فضل الرحمان سے عارف علوی کی ملاقات،عمران خان کاپیغام پہنچایا، ملکر چلنے پر اتفاق

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ کو ختم کرنا چاہتی ہے جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری مسائل پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا، ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کا شکریہ ادا کیا۔
معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ یہ آئینی بل عوام کے بنیادی حقوق سے انکار کی کوشش ہے، حکومت نے آئینی ترمیمی بل کی آڑ میں آئین پاکستان پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ترمیمی بل کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اب مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
معتبر ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com