142
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ٹویٹ کر کے بھونچال لے آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ صدر عارف علوی کے ٹوئٹ کے بعد نگران وزیر قانون اور وزارت قانون کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کیا جائے، مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید الجھ گیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 3 ہفتوں میں سپریم کورٹ اہم فیصلے کرے گی، مردم شماری سے لے کر نیب توشہ خانہ اور اب سیکرٹ ایکٹ بھی شامل کیا جائے گامیڈیا سے لیکر دنیا میں ہر جگہ ٹویٹ چل رہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ سے جو مہنگائی کا ٹیکہ لگایا گیا ہے اس سے عوام بہت پریشان ہیں، معاشی، سیاسی اور معاشی حالات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے سولہ ماہ میں فیکٹریوں کی بندش. بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا نام ریاست ہے، عوام خوشحال اور پرامن ہوں گے تو ریاست مستحکم اور خوشحال ہوگی۔