مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں،سربراہ پاکستان بحریہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد، پاکستان نیول اکیڈمی نے معیاری تربیت فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیڈٹس خود کو جدید رجحانات سے آراستہ کریں، امید ہے کہ دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے۔
ایڈمرل نوید اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 70 مڈ شپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹس نے گریجویشن کیا، پاکستان نیوی کے 29ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔
تقریب کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، لیفٹیننٹ نوید احمد کو مجموعی کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل، مڈشپ مین عبداللہ وحید کو اعزازی تلوار، مڈشپ مین آفتاب احمد کو اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
سری لنکا سے آفیسر کیڈٹ تیمیوتھینا کون کو چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل، آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca