مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے تیار، پاکستان جان سے زیادہ عزیز ہے،صدر زرداری

یوم پاکستان پر پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلح افواج کے سربراہان کو مبارکباد دی اور یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور امن کو اپنی جان سے عزیزرکھتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آج برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا الحمد اللہ آج ہم دفاع کے لحاظ سے ایک مضبوط ملک ہیں.
صدر نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے باوجود ہم نے دفاع، صنعتی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ترقی کی ہے. ہے.
انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور مستقبل کیلئے کردار ادا کریں۔
پاکستان کے عوام محنتی اور ذہنی طور پر بہترین ہیں، اس وقت پاکستان کو مختلف معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجوں کا سامنا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی، بے روزگاری اور غربت ایک بڑا چیلنج ہے.
آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انتخابی عمل کے بعد پاکستان میں جمہوری حکومت قائم ہوئی ہے. ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر تمام مسائل کو حل کریں-

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔