اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وہ توسیع نہیں لیں گے، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ توسیع نہیں لیں گے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کافی بحث ومباحثہ کیا جارہا ہے
اور اس مسئلے پر عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار نہیں
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کا آرمی چیف میرٹ پر آنا چاہیے جبکہ آرمی چیف قبل ازیں امریکہ میں بھی
یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے اور مقررہ وقت پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔