اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے روز ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔جنرل عاصم منیر نے سکواڈ کا معائنہ کیا جس کے بعد پی ایل اے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی سیکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں کی تربیت کے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ دونوں افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے جنرل عاصم منیر چین میں عسکری رہنما ئوں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ملاقاتیں آرمی چیف کے چار روزہ دورہ چین کا حصہ ہیں۔