اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے ایک سینئر اہلکار ایرک مائر کر رہے تھے۔
یہ ملاقات پاکستان منزل انویسٹمنٹ فورم کے پس منظر میں ہوئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم کی تنظیم کو سراہا۔
امریکی وفد نے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک مائر نے پاکستان کے مسلسل بہتر ہونے والے سرمایہ کاری کے منظر نامے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اس ملاقات نے دونوں فریقوں کو پاکستان کے خطے میں عالمی ترقیاتی امور اور سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اعتماد کا اظہار کیا اور تعلقات کے لیے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔