اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا۔
ترمیمی بل کی منظوری کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر 2027 تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے، اس سے قبل متعدد آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جس کی سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے منظوری لینا پڑی، اب مدت ملازمت کا باب ہے توسیع ختم ہو گئی ہے.
صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، میں نے آپ سے سنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر تبھی بدلے گی جب ہم خود ٹھیک ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جہاں بھی ہوں مجھے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔
28