138
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور یو اے ای کے صدر کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔