اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیںاللہ تعالیٰ میت کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔. وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں
سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔. یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کی موت کا سن کر انہیں دکھ ہوا۔. اللہ تعالی آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے غم کی اس گھڑی میں وہ آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔.
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کی موت کا سن کر انہیں بہت دکھ ہوا۔.
سردار ایاز صادق نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔
جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا کوئی متبادل نہیں. اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔.