معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کے بھارت میں بھی چرچے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عادل آصف نے ایک بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو شیئر کی جس میں نیوز کاسٹر مہنگائی سے نمٹنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ جو چاہو کرو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے محاذ سنبھال لیا ہے۔ وہ دوست ممالک سے بھی بات کر رہے ہیں۔
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کام کافی مشکل ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں حکومت پاکستان لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی حالت بہتر نہیں کر سکی، ایسے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی
نیوز کاسٹر کے مطابق پاک فوج گزشتہ ایک سال میں ملک چھوڑنے والے بڑے تاجروں کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
نیوز کاسٹر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے یہ کاروباری افراد زراعت، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبے میں بڑا انقلاب لائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا