آرمی چیف کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف نے فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو سیاست سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ،ایک بڑے قومی اخبار کے مطابق آرمی چیف نے اپنے تمام کمانڈروں اور اہم افسران بشمول آئی ایس آئی سے وابستہ اہلکاروں کو تازہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیاست سے دور رہیں ۔ آئی ایس آئی کی جانب سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کے تناظر میں جس میں آئی ایس آئی کے بعض اہلکاروں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے سیاسی چالیں چلا رہے ہیں۔

دفاعی ذرائع نے ان الزامات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر، جنہیں پی ٹی آئی رہنما بدنام کر رہے ہیں وہ 15 دن سے زائد عر صے سے لاہور میں نہیں تھے اور وہ پیشہ ورانہ ڈیوٹی پر اسلام آباد میں تھے

پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے حال ہی میں ان کا نام لیا تھا اور ان پر پنجاب کے آئندہ ضمنی انتخابات میں سیاسی جوڑ توڑ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

یاسمین راشد سے قبل سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا تھا کہ صوبے میں ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے کچھ نادیدہ قوتیں تحریک انصاف کے خلاف سرگرم ہیں۔

حال ہی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان کے کچھ امیدواروں نے شکایت کی تھی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ضمنی انتخابات میں جوڑ توڑ کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

دفاعی ذرائع نے اصرار کیا کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کے بجائے ثبوت پیش کرے اور اگر ذرہ بھر بھی ثبوت فراہم کیا گیا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔