آرمی چیف کی آذر بائیجان کے صدر سے ملاقات،اہم مسائل پربات چیت 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کے صدر، وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، فضائیہ کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔

جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلے کو سراہا، ملاقات میں دونوں ریاستوں اور مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی گئی

ملاقات کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں، ان تعلقات میں فوجی تعاون بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان دفاعی صنعت میں کامیاب تعاون قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کا انعقاد ضروری ہے۔

صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان جموں و کشمیر کے معاملے پر برادر ملک پاکستان کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا