اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما ئوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بریفنگ دی، اس دوران دہشت گردی کے واقعات پر قانونی کارروائی پر غور کیا گیا 9 مئی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔