آرمی چیف کی امارات کے صدرسے ملاقا ت،مشترکہ مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ۔ اماراتی صدرنے آرمی چف کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ مشترکہ کام کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیر کی صبح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،عسکری ودفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ انہوں نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔”

دریں اثناء ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca