اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کو درپیش ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، انہوں نے اگلے مورچوں پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر استقبال کیا، آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، انہیں لائن آف کنٹرول پر تعینات فارمیشنز کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہدایت کی کہ مقامی آبادی کو ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے، پرعزم رہیں اور جذبے اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ .
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے پرعزم ہے۔