اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) بھارت کے خلاف جنگ میں تاریخی فتح ، آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیڈل مارشل کےعہدے پر ترقی دیدی گئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔. فاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی ۔جنرل عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی اور دشمن کو شکست دینے پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے ، پاکستان میں اب تک کتنے فیلڈ مارشل رہ چکے
فیلڈ مارشل ایک اعلیٰ فوجی عہدہ ہے جو فوجی قیادت کے سب سے بلند درجے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ عہدہ عام طور پر جنگی حالات میں فوجی قیادت کے لیے مخصوص ہوتا ہے اور اسے ملک کے دفاعی حکمت عملی اور جنگی مہمات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ فیلڈ مارشل کا عہدہ تقریباً فوجی تاریخ میں بہت کم مرتبہ دیا گیا ہے اور یہ عہدہ عام طور پر صرف فوجی کمانڈروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے جنگی میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔پاکستان میں، فیلڈ مارشل کا عہدہ صرف ایک بار دیا گیا ہے، اور وہ بھی جنرل ایوب خان کو 1959 میں دیا گیا تھا۔ یہ عہدہ ان کے جنگی اور قیادت کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے پاکستان میں کبھی بھی کسی کو فیلڈ مارشل کا عہدہ نہیں دیا گیا۔لہٰذا، پاکستان میں اب تک صرف ایک فرد، جنرل ایوب خان، کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جا چکا ہے