آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماں نے علاقائی امن و سلامتی، دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الوریلی، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی اور دیگر اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔