عمران کی گرفتاری،کوئٹہ پولیس ٹیم لاہور پہنچ گئی ، لاہور پولیس معاونت کرے گی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر لاہور پہنچ گئی۔

پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ اداروں کے خلاف  ہرزہ سرائی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے گزشتہ روز عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔

اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، عمران خان کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں اداروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کوئٹہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی،زمان پارک کے باہر کارکنان جمع

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com