106
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔
جناح ہائوس پرحملےکی منصوبہ بندی پہلےسے زمان پارک میں کی گئی تھی،گرفتار ایک اور ملزم کا اعترافی بیان
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مزید 268 ملزمان نامزد ہیں، اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف شواہد موجود ہیں، پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔