جنگی جرائم کا الزام ،روسی صدر کے وارنٹ گرفتار جاری

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  جنگی جرائم کا الزام ،  روسی صدر کے وارنٹ گرفتار جاری، بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے یوکرین سے بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنیاد پر جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جنگی جرائم کے حوالے سے انگلش العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر مبینہ طور پر بچوں کی غیر قانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے بچوں کی روسی فیڈریشن میں غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرم کے ذمہ دار ہیں۔

اس سے قبل آئی سی سی نے روسی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ ماسکو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔یوکرین بھی آئی سی سی کا رکن ریاست نہیں ہے، لیکن کیف نے اپنے علاقے پر آئی سی سی کا دائرہ اختیار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روسی صدر نے امریکہ کو بڑا دشمن قرار دیا

اور آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک سال قبل تحقیقات شروع کرنے کے بعد سے چار مرتبہ دورہ کیا ہے۔عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں موجود ہیں کہ روسی صدر نے انفرادی طور پر، دوسروں کے ساتھ مشترکہ طور پر یا دوسروں کے ذریعے بچوں کو اغوا کرنے کے لیے مجرمانہ کارروائیاں کیں۔

مزید پڑھیں

یوکرین میں روسی فضائی حملے کے بعد پورے ملک میں بجلی اور پانی بند

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com