6
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)دس اکتوبر کی شام وِنی پَیگ پولیس سروس کی آکزیلری فورس کیڈیٹ یونٹ کو اطلاع ملی کہ سینٹرل پارک میں بچوں کے کھیل کے میدان میں ایک نشے میں دھت خاتون لیٹی ہوئی ہے۔
کیڈیٹس موقع پر پہنچے تو انہوں نے نشے میں مبتلا ایک خاتون کو پایا اور اسے حراست میں لے لیا، تاہم جب اسے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی گئی تو خاتون نے کیڈیٹس پر تھوکا اور انہیں لات ماری۔
اس پر پولیس افسران کو طلب کیا گیا جنہوں نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ خوش قسمتی سے کیڈیٹس کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون پر پرامن افسر پر حملے کی دو دفعات کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔