پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی تحقیقات کی جائیں ،بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس روکھنا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ایک بیان میں بھارتی امریکن رکن کانگریس روکھنا نے کہا کہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، صحافیوں کے قتل اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت سے پاکستانی امریکیوں نے مجھ سے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکی انسانی حقوق کا احترام چاہتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لو بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست کے غلط استعمال یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد بھی اس حوالے سے بات کرچکے ہیں،

حکومت کے عمران خان کیخلاف اقدامات سے میری تشویش بڑھ رہی ہے، زلمے خلیل زاد 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com