مینار پاکستان پرجلسے سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور پولیس نے 26 مارچ کو پاکستان مینار پر پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جب کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاری کا عمل آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد شروع ہوا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی اور جلسے کے آرگنائزر ملک قیصر کو قصبہ داتا گنج بخش سے حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق ملک قیصر داتا گنج بخش کی یونین کونسل 62 کے صدر ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے میاں ندیم کی نظر بندی کی شدید مذمت کی گئی۔
اظہر مشوانی کو آئی جی پنجاب فواد چوہدری کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔
مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اظہر مشوانی کو آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اغوا کیا گیا ہے، اظہر کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیلات دی جائیں۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اب تک (پی ٹی آئی کے) 750 کے قریب لوگ گرفتار ہوچکے ہیں، میں سمجھتا تھا کہ رمضان امن کا مہینہ ہے اور شیطان تھم جائیں گے لیکن ان شیطانوں کو یہ احساس تک نہیں کہ غریب لوگوں کو اٹھا لیا گیا ہے
اسی تناظر میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اظہر مشوانی کی حراست کے بارے میں کہا کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، اظہر مشوانی کو لاہور سے نامعلوم افراد نے ‘اغوا ء کیا ۔
انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتے، ان نوجوانوں کو ان کی آزاد سوچ کو گرفتار کر کے غلام نہیں بنا سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com