ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،صدر، وزیر اعظم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے صدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں نے ارشد ندیم کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو بہت خوبصورت تحفہ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے یہ اعزاز حاصل کیا اور پاکستان کو دنیا کے سامنے لایا۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی کا سہرا ارشد ندیم اور ان کی فیملی کی محنت کو جاتا ہے پچھلی ملاقات میں ارشد ندیم پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ہمت اور جذبے سے بھرپور پائے گئے۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم پوری قوم کا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے، اولمپک ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین تھرو بنانا بڑی کامیابی ہے، آپ نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا، اللہ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت تمام اہم رہنماؤں نے بھی ارشد ندیم اور قوم کو مبارکباد دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔