عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے،ارشد شریف کی والدہ نے درخواست دائر کردی

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارشد شریف کے قتل ازخود نوٹس کیس کی تحقیقات کی درخواست دائر کردی۔

ایڈووکیٹ شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور عمران ریاض سے تفتیش کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان تمام افراد سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق شواہد حاصل کیے جائیں۔ ارشد شریف کی والدہ نے الگ درخواست میں مزید کہا کہ وہ کیس کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہیں۔

ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان میں سازش سے شروع کی جائیں۔ کئی لوگوں نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کے بارے میں جاننے کا دعوی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ دی گئی اور نہ ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ۔

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ کو 5 افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ ساتھ ہی عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا بھی حکم دے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com