قتل سے قبل ارشد شریف پر تشدد کا انکشاف، حقائق سامنے آگئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کیس میں نئے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یہ انکشاف سینئر صحافی کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں کئے

سینئر صحافی کامران شاہد نے بتایا کہ قتل سے قبل معروف صحافی ارشد شریف کو 3 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ناخن کاٹے گئے۔
اس کی انگلیاں اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ گاڑی سے نیچے اتار کر قریب سے گولیاں چلائی گئیں، قتل منصوبہ بندی سے ہوا

کامران شاہد کا مزید کہنا تھا کہ کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے دن شوٹنگ رینج میں دس امریکی انسٹرکٹرز اور ٹرینرز کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 23 اکتوبر کی رات آٹھ بجے ارشد شریف کو خرم کے ساتھ گاڑی میں جاتے ہوئے گولی مار دی گئی، جبکہ جس دن ارشد شریف کو قتل کیا گیا، خرم اسے معمول کی بجائے کافی دور والے راستے سے لے کر گیا تھا

مزید انکشاف ہوا کہ خرم عام طور پر شوٹنگ رینج روڈ کا استعمال کرتا تھا لیکن اس رات اس نے فاصلہ ہونے کے باوجود معمول کے راستے کی بجائے ماگڈی ہائی وے کا استعمال کیا۔ تفتیش میں بھی تعاون نہیں کیا گیا، پاکستانی تفتیش کاروں نے رینج میں موجود لوگوں کے بارے میں پوچھا لیکن کینیا کے حکام نے معلومات فراہم نہیں کیں۔

کامران شاہد نے انکشاف کیا کہ جہاں ارشد شریف کو قتل کیا گیا وہاں 10 امریکی انسٹرکٹرز اور ٹرینرز بھی موجود تھے، ارشد شریف نے 22 اور 23 اکتوبر کو امریکی انسٹرکٹرز اور دیگر کے ساتھ ڈنر کیا تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca